کشتواڑ سانحہ :میرے خیالات متاثرین کے ساتھ، ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائےگی/ وزیر اعظم مودی
سرینگر /14اگست /
وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتواڑ ضلع میں بڑے پیمانے پر بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھا ”میرے خیالات اور دعائیں جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ بچاو¿ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضرورت مندوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی“۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امدادی ٹیمیں، بشمول این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، اور مقامی حکام چسوتی علاقے میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں سے اب تک 30لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور کئی لوگ لاپتہ ہیں۔
Comments are closed.