کشتواڑ سانحہ :سی آئی ایس ایف کے دو اہلکاروں سمیت 30 افراد جاں بحق ، 100 سے زائد زخمی

کشتواڑ کے چسوتی علاقے میں جمعرات کے دوپہر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب خراب موسمی صورتحال کے چلتے اچانک بادل پھٹ جانے کا واقعہ پیش آیا ۔ عین شاہدین کے مطابق دن کے 12سے 1بجے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں عقیدت مند چسوتی میں جمع ہوئے تھے جو ماچھل ماتا مندر کے راستے پر چلنے والا آخری گاو¿ں ہے۔

عین شاہدین نے بتایا کہ بادل پھٹ جانے کے ساتھ ہی علاقے میں ہر طرف سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس نے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لیا اور درجنوں کی تعدا د میں لوگ پانی کے ساتھ ہی بہہ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی علاقے میں بچاﺅ آپریشن شروع کردیا گیا جس دوران این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے علاوہ جموں کشمیر پولیس ، فوج اور سیول انتظامیہ نے بچاﺅ آپریشن شروع کردیا ۔

نمائندے نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد سی آئی ایس ایف کے دو جوانوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور تقریباً 100 زخمی ہو گئے، ذرائع نے بتایا کہ سیلاب اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 100 کے علاوہ تمام لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 37 کی حالت نازک ہے، جنہیں ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے۔ تقریباً 50 دیگر پدر کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما نے آفت کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں کو متحرک کیا اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ ذاتی طور پر کارروائیوں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ کا رخ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی دو ٹیمیں ادھم پور سے روانہ کی گئی ہیں، جب کہ فوج، ایس ڈی آر ایف، پولیس، اور رضاکار بچاو¿ کے کام میں مصروف ہیں۔

Comments are closed.