Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سری نگر:فوج کا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے پہنو نامی گاو ¿ں میں اتوار کی شام پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو اور ان کے چار ہمرائی جاں بحق ہوئے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار شام سات بجے پہنو نامی گاو ¿ں میں ترنز پنجورہ روڑ پر ایک آرمی موبائیل ویکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) تعینات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قریب آٹھ بجے دو تیز رفتار گاڑیوں کو ترنز گاو ¿ں سے ایم وی سی پی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ ترجمان نے کہا ’فوجیوں نے گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن دونوں گاڑیوں نے یہ اشارہ نظرانداز کیا۔ جب مذکورہ گاڑیوں کی طرف سرچ لائٹ ڈالی گئی تووہاں سے شدید فائرنگ شروع ہوئی‘۔ انہوں نے کہا ’ہمارے فوجیوں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔ طرفین کے مابین ہوئی جھڑپ میں ایک جنگجو گولی لگنے سے گاڑی سے نیچے گرگیا جبکہ گاڑی سڑک سے لڑھک کر نالہ میں جاگری۔ دوسری گاڑی جائے وقوع سے فرار ہوئی‘۔ ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران حرمین کے رہنے والے سی کٹاگری جنگجو عامر احمد ملک کی لاش برآمد ہوئی۔ وہ ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور جولائی 2017 سے سرگرم تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کے قبضے سے ایک اے کے 74، 3 میگزینیں اور گولیوں کے 88 راو ¿نڈ برآمد ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ وہ سبھی جنگجو کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا پیر کی صبح 9 بجے سعیدپورہ شوپیان کے میوہ باغات سے عاشق حسین نامی لشکر طیبہ جنگجو کی لاش برآمد کی گئی۔ جنگجو عاشق حسین کی موت پہنو شوپیان کے واقعہ سے جڑی ہوئی ہے۔ یو این آئی
Comments are closed.