رمضان کے مبارک مہینے میں اور مستحقین کی ضرورتوں کے پیش نظر مقامی بیت المال کمیٹیوں کو فعال بنانے کی اپیل سانحہ ہندوارہ میں 22بچوں کو ان کی 11ویں برسی پر خراج عقیدت ۔شبیر احمد ش

فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے رمضان المبار ک کے مہینے میں ریاستی عوام کو مواصات ،محبت و موددت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آس پاس رہنے والے ان متاثرین کی خبر گیری کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے جو ہماری توجہ کے مستحق ہیں ۔منگلوار کو جاری بیان میں شبیر احمد شاہ نے ریاستی عوام کو متاثرین کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے تحریک آزادی کو اپنے جزبے سے پروان چڑھایا ،ان میں ہمارے وہ جوان بھی شامل ہیں جن کی آنکھیں چھین لی گئی ،وہ گھرانے میں بھی شامل ہیں جن کے واحد کفیل گولیوں کی نزر ہوئے اور ایسے سینکڑوں سیاسی رہنماء اور کارکنان ہیں جو ریاستی اور بیرون ریاست جیلوں میں سالہا سال سے تڑپ رہے ہیں ۔شبیر احمد شاہ نے کہا کہ ہمیں ان متاثرین کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جن کی آنکھیںپیلٹس سے متاثر ہوئی اور ان کی امداد و علاج معالجے کے لئے ہمیں سماجی سطح پر اقدامات کا آغاز کرنا ہوگا کہ ان کی امداد و اعانت ہمارے لئے ایک فرض ہے ۔
شبیر احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روزے جہاں ہمارے اندر خوف خدا اور تقویٰ پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں، وہی ہمارے اندر جزبہ ایثار اور ہمدردی بھی پیدا کرلینے کے لئے ایک بااثر ذریعہ ہے ۔اس موقع پر انھوں نے ریاست کے سبھی دین پسند جوانوں سے اپیل کی کہ وہ ماہ مبارک کی ان پُر سعادت گھڑیوں میں مستحقین کی جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے مقامی سطح پر بیت المال کمیٹیوں کو فعال بنانے کی جانب توجہ دیں ۔انھوں نے مقامی بیت المال کمیٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر اس نیک کام کا آغاز کرتے ہوئے وہ سبھی لوگ مستفیض ہوں گے ،جنھوں نے شہادت پیش کیں لیکن اپنے پیچھے یتیم اور بیوائیں چھوڑی جو کسمپرسی کی حالت میں ہماری راہیں دیکھ رہے ہیں۔
ہمیں ان یتیموں اور ناداروں کی امداد و اعانت کے لئے مقامی سطح پر مستحکم نظام تشکیل دئے جانے کو اولین ترجیح دینی ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کا راستہ اگرچہ مسائل اور مصائب سے پُر ہے تاہم ہم اس صورت حال کوسماج میں زکواۃ ،صدقات و اعانت کا نظام قائم کرکے اس سے موثرطور نمٹ سکتے ہیںاور ایک خوشحال معاشرہ کی تشکیل میں اپنا رول ادا کرسکتے ہیں ۔انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دیر سویر آزادی کا سورج طلوع ہوگا البتہ ہمیں اس مہم کے دوران آنے والی تکالیف اور متاثرین کی اعانت و امداد کے لئے پیش بندی کے لئے مقامی سطح پرمتحرک رہنا ہوگا ۔
شبیر احمد شاہ نے سانحہ ولر کی گیارویں برسی پر BURNING CANDLE SCHOOL HANDWARAکے ان 22معصوم بچوں کو عقیدت کا خراج ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھول جیسے ان بچوں کو بھارتی فوجیوں نے جھیل میں زوردار لہریں پیدا کرکے ان کی کشتیوں کو پانی کی نزر کیا اور یوں شقاوت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم سے یہ پھول چھین لئے گئے ۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صاف اور صریح شہادتوں کے باوجود قاتل انتظامیہ نے نہ اس واقع کی تحقیقات کی اور نہ ہی مجرمین کو کوئی سزا دی ۔انھوں نے اس سانحہ کے متاثرین گھرانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں انہیں کوئی انصاف فراہم نہ کیا گیا لیکن قاتل دستے اللہ کی مار سے بچ نہیں سکتے ۔انھوں نے اس موقع پر ان شہداء کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر واستقامت کے لئے بھی دعاکی ۔

Comments are closed.