پیروان ولایت کا ایک اہم اجلاس مولانا قمی کی صدارت میں منعقد
سرینگر::پیروان ولایت جموں و کشمیر کا ایک اہم اجلاستنظیم کے سربراہ مولانا سبظ مھمد شبیر قمی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وادی بھر سے آئے ہوئی تنطیم کے اراکین کے علاوہ دیگر روشن فکر نوجوانوں نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیم کے مختلف امورات پر غور و خوض ہوا اور سماج میں پھیلی بدعات وبرائیات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تنظیم کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے سماج میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی برائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اراکین سے اپیل کی کہ وہ حتی الامکان ان بدعات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں اور اس سلسلے میں پہلے اپنے نفس اور خاندان کو ان بدعات و برائیات سے محفوظ رکھیں مولانا صوفی نے کہا کہ پیروان ولایت ہر اس سماجی تنظیم کو اپنا تعاون پیش کرے گی جو معاشرہ کو صاف و شفاف بنانے اور وحدت اسلامی کیلئے پہل کرے گی انہوں عالم اسلام میں پیدا شدہ سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام نے اس وقت عالم اسلام کے خلاف محاز کھولا ہے اور وہ خود غرض اور مفاد پرست شیعہ و سنی عناصر کو استعمال میں لاکر مذموم حرکات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیروان ولایت جموں و کشمیر اتحاد بین المسلمین کی داعی تنظیم ہے اور کسی بھی صور ت میں وحدت اسلامی کے خلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے لہذااس کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے مولانا صوفی نے سوشل میڈیا پرہورہے افسوسناک حرکات اور بلا تحقیق بے بنیاد خبروں کی تشہیر کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے مفاد پرست اور اسلام دشمن عناصر سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔
ادھر تنظیم کے صدر مولانا سبط محمد شبیر قمی نے بھی اتحاد اسلامی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وحدت اسلامی دشمن کے مقابلہ میں ایک اہم ہتھیار ہے جس کی حفاظت ہر ایک مسلمان چاہئے شیعہ ہو یا سنی پر لازمی ہے انہوں نے کہا کہ پیروان ولایت سماج میں پھیلی بدعات و برائیوں کو روکنے میں ہر ممکن اقدامات کرے گی اور مفلوک الحال و دیگر غریب کنبوں میں تعلیم کا ماحول سازگار بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی۔مولانا قمی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے اس کے فرمودات پر بھر پور عمل اور اس کے احکام کی تائید کرنے کی پرزور اپیل کی۔
درایں اثناءپیروان ولایت کے ترجمان نے شوپیان قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جانبحق ہوئے نوجوانوں کو خراج پیش کرتے ہوئے واقعہ کو کشمیری نسل کشی سے تعبیر کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایسے حربوں اور ہتھکنڈوں سے بھارت کی بربریت بے نقاب ہوتی جارہی ہے اور دنیا کے سامنے بھارت کی مذموم حرکات کی پول کھلتی جارہی ہے۔
Comments are closed.