پولیس سربراہ نلین پربھار ت کا دورہ کولگام ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر /یکم اگست /

جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اور جنرل آفیسر کمانڈنگ وکٹر فورس کے ہمراہ کولگام ضلع کا دورہ کرکے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور ایک اعلیٰ سطحی آپریشنل جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

سیکورٹی جائزہ اجلاس میں جی او سی وکٹر فورس، اعلیٰ فوجی افسران اور جموں و کشمیر پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی کولگام نے آپریشنل تیاریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ پیش کی، جس میں خطے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کی تفصیل دی گئی۔جائزہ کے دوران، ڈی جی پی نے پاکستانی دہشت گردوں کی طرف سے لاحق خطرے کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کرنے اور اسے بے اثر کرنے کے لیے موجودہ حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لینے اور آپریشنل کارروائیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس پر مسلسل دباو¿ کو یقینی بنانے کے لیے فورسز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔میٹنگ کے بعد،ڈی جی پی نے ڈی ایچ پورہ دیوسر، اور کنڈ سمیت اہم علاقوں کا دورہ کیا۔

Comments are closed.