دیوسر کولگام میں ٹائر دھماکے میں 25 سالہ نوجوان لقمہ اجل
سرینگر /30جولائی /
جنوبی ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب مرمت کے دوران ٹائر پھٹ جانے سے 25سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کولگام کے دیوسر علاقے میں بدھ کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیاجب ایک نوجوان ٹائر پھٹ جانے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
عین شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 25سالہ امتیاز احمد نجار ولد رسول نجار ساکنہ بوزگام کولگام ٹائر کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک وہ پھٹ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز کو زخمی حالت میں پی ایچ سی دیوسر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ عین شاہدین کے مطابق 25سالہ نوجوان کے موت کی خبر جونہی علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ والدین پر قیامت صغری بپا ہوئی ۔
Comments are closed.