لداخ میں فوجی گاڑی پر بھاری پتھر گر آیا ،لیفٹنٹ کرنل سمیت دو فوجی اہلکار از جاں ، تین زخمی

سرینگر /30جولائی /

لداخ یوٹی کے لیہہ میں بدھ کی صبح ایک فوجی گاڑی کو بڑا پتھر لگنے سے گاڑی حادثے کی شکار ہوکر تباہی ہوئی جبکہ اس میں سوار دو فوجی افسر سمیت پانچ اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے جن میںسے بعد میں لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی جبکہ تین اہلکار کا علاج جاری ہے ۔

دفاعی حکام نے بتایا کہ فوج کی ایک گاڑی اس وقت پتھر سے ٹکرا گئی جب فوج کا ایک قافلہ دربوک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک لیفٹنٹ کرنل اور ایک جوان ہلاک ہو گئے جبکہ دو بڑے رینک کے افسر اور ایک کیپٹن زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے لیہہ کے ایک آرمی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔مرنے والوں کی شناخت لیفٹنٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دفادار دلجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت میجر میانک شبھم، میجر امیت ڈکشٹ اور کیپٹن گورو کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر فوج نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراج پیش کیا ہے ۔

Comments are closed.