”بے گناہوں کو نہ چھونے اور مجرموں کو نہ بخشے “ ،جموں و کشمیر پولیس لیفٹنٹ گورنر کے منتر پر عمل پیرا / نلین پربھات
سرینگر /29جولائی /
جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے انصاف کیلئے اپنی فورس کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کی جو لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعہ وضع کردہ ”بے گناہوں کو نہ چھونے اور مجرموں کو نہ بخشنے“ کے بنیادی اصول کے تحت رہنمائی کرتا ہے۔
جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا ”لیفٹنٹ گورنر کا ایک منتر (رہنمائی اصول) ہے ”بے گناہوں کو مت چھونو اور مجرموں کو نہ چھوڑو“۔ یہ جموں و کشمیر پولیس کے فرض کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ ہمارا نقطہ نظر ہے اور یہ ہماری مسلسل کوشش ہے۔ “ پولیس سربراہ نے مشکلات میں گھرے لوگوں تک رسائی کے اقدامات میں پولیس کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا”ہم ان لوگوں تک پہنچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں جو مظلوم، پریشان یا درد میں ہیں۔ جس طرح بھی ممکن ہو، ہم ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جن لوگوں کا کوئی سہارا نہیں ہے، ہم ان کے تمام مسائل کے حل میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ “ ایک عوامی بات چیت سے خطاب کرتے ہوئے،پربھات نے زور دیا کہ یہ منتر مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پولیس فورس کے اخلاق اور کام کاج کی وضاحت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کے مسائل کے حل میں مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا”میں اکثر اپنی ٹیم کو اعلیٰ مقصد کے لیے کہتا ہوں جیسے فزکس میں نوبل انعام جیتنا، ریاضی میں گولڈ میڈل جیتنا یا کسی اعلیٰ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنا۔ ہمیں ہر کردار ادا کرنے اور حقیقی تبدیلی کا آلہ بننے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ پربھات نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں کوئی بھی مسئلہ پولیس کے کام سے منقطع نہیں ہے اور کہا کہ ایسے تمام معاملات میں انصاف کو یقینی بنانا پولیس کا مشن ہے۔انہوں نے مزید کہا ”یہ ہمیشہ سے ہی پولیس کا مشن رہا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے انصاف فراہم کرے۔ جس طرح پولیس کا فرض ہے کہ وہ معاشرے کے کسی بھی فرد یا طبقے کو تکلیف میں انصاف فراہم کرے، اسی طرح معاشرے کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ پولیس کی کوششوں میں مدد کرے“۔پربھات نے نوٹ کیا کہ جرم ایک بدقسمتی حقیقت ہے جسے معاشرتی بیداری کے باوجود بھی مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ڈی جی پی نے کہا ” جرائم کے خلاف دفاع کی پہلی لائن خود معاشرہ ہے۔ شہریوں کو چوکنا اور ذمہ دار رہنا چاہیے۔ “ ڈی جی پی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہر لڑائی میں ایسا کرتی رہے گی خواہ وہ منشیات کے خلاف ہو، گینگسٹڑس ،عام جرائم یا دہشت گردی کے خلاف ہو ۔ انہوں نے زور دے کر کہا ”ہر دن پولیس کے لیے ایک امتحان ہے اور ہر دن ہمیں اعلیٰ ترین تمغوں کے لائق نتائج فراہم کرنا ہوں گے“۔
Comments are closed.