چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر نے کا اودھمپور میں ضلعی اِنتخابی پروفائل کا تفصیلی جائزہ لیا

اودھمپور/28جولائی

چیف الیکٹورل آفیس جموں و کشمیر سنجیو ورما نے آج اَپنے ضلع اودھمپور کے دورے دوران ضلعی اِنتخابی پروفائل کاتفصیلی جائزہ لیا۔ یہ جائزہ میٹنگ منی کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس اودھم پور میں منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ سنجیو ورما نے الیکٹورل رجسٹریشن افسران (اِی آر اوز) سے بات چیت کی اور بوتھ لیول اَفسران(بی ایل اوز) کی تربیت اور دیگر تیاریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اِی آر او نیٹ پر اپ ڈیٹس بھی مانگے۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ، ایس ڈِی ایم چنانی ڈاکٹر رنجیت کوتوال، ایس ڈِی ایم رام نگر راجندر رانا، ڈِپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نیرج بھارگو اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے جائزے کے دوران مختلف اہم پہلووں کا تفصیلی جائزہ کیا جن میں پولنگ سٹیشنوں کی معقولیت ،بی ای اوز کی تربیت اور تمام پولنگ سٹیشنوں پر بنیادی سہولیات کی دستیابی شامل ہیں۔

اُنہوں نے ہدایت دی کہ ہر پولنگ سٹیشن پر پینے کے پانی، بجلی، بیت الخلا، ریمپ اور مناسب سائین بورڈوں جیسی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ رائے دہندگان کو ایک آسان، جامع اور ووٹر دوست تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

سنجیو ورما نے اُن مقامات پر ووٹر ٹرن آو¿ٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں ضرورت محسوس کی جا رہی ہے اور متعلقہ اَفسران کو سسٹمیٹک ووٹرزایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) مہم کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔

اِس سے قبل ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نیرج بھارگو نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں پولنگ سٹیشنوں کی موجودہ صورتحال ، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور جاری ریشنلائزیشن تجاویز کا خاکہ پیش کیا۔

Comments are closed.