پاکستانی شیلنگ میں شہید ہوئے راج تھاپا کی بیٹی اسسٹنٹ لا آفیسر تعینات:لیفٹیننٹ گورنر

جموں،28جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شیلنگ میں شہید ہونے والے اے ڈی ڈی سی راجوری ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی بیٹی کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسسٹنٹ لاء آفیسر کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے دفتر کے ذریعے جاری پیغام میں کہا:’میں نے راجوری کے ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی بیٹی سے ملاقات کی، جو پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری میں شہید ہوئے تھے۔ انہیں ایک یقین دہانی خط سونپا گیا، جس کے تحت وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسسٹنٹ لاء آفیسر مقرر کی جائیں گی۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں شہید افسر کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر راج کمار تھاپا گزشتہ ماہ راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی بلاوجہ شیلنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات تھے جب وہ جان بحق ہوئے۔ حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے ان کے اہل خانہ کے لیے یہ فیصلہ ایک اہم اور حوصلہ افزا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.