ہارون لڈواس جنگلات میں مسلح تصادم آرائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک / فوج

سرینگر /28جولائی / ٹی آئی نیوز

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر کے ہارون لڈواس جنگلات میں مسلح تصادم آرائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کردیا جس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔

انہوں نے کہا ”جھڑپ میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور آپریشن جاری ہے ۔“

Comments are closed.