امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 1 ہزار 6 سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ روانہ

جموں، 28 جولائی

امرناتھ جی یاترا بحسن و خوبی جاری رہتے ہوئے پیر کی صبح ایک ہزار 6 سو سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پیر کی صبح 1 ہزار 6 سو 35 یاتریوں کا ایک اور قافلہ 59 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں 1 ہزار 3 سو 3 مرد، 2 سو 86 خواتین، 4 بچے اور 42 سادھو او سادھویں شامل تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ 1 ہزار 2 سو 62 یاتری جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 3 سو 74 یاتری وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل کے لئے روانہ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک پونے چار لاکھ سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو یاتریوں کے پہلے قافلے کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

Comments are closed.