اوڑی میں پتھر گرنے سے ایک کمسن جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
سری نگر،27جولائی
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں آج ایک افسوسناک واقعے کے دوران 13 سالہ کمسن لڑکا پتھر گرنے سے جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ اوڑی کے دھی چولان علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب دو کمسن لڑکے پہاڑی پر بیٹھے تھے کہ اچانک اوپر سے ایک بھاری پتھر لڑھک کر ان پر آن گرا۔ حادثے کے نتیجے میں 13 سالہ ساجد صفیر مغل ولد صفیر احمد مغل ساکن دھنی سیداں موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔
دوسرا لڑکا، 10 سالہ عادل مغل ولد امتیاز مغل ساکن دھنی سیداں شدید زخمی ہوا، جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پولیس ٹیم روانہ ہو چکی ہے اور معاملے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.