پانتھ چوک سرینگر میں پولیس ہیڈ کانسٹبل بند وق سے اچانک گولی نکلنے سے زخمی
جموں و کشمیر پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اس وقت زخمی ہو گیا جب اس کی سروس رائفل غلطی سے چلی گئی ۔
حکام نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل معراج الدین پانتھ چوک سرینگر میں سابق ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر تعینات ہے اور اس کے بند وق سے اچانک اس وقت گولی نکلی جب وہ اسے صاف کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بند وق سے نکلی گولی اس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔ جس کے بعد ا س کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Comments are closed.