بارہمولہ میں دریائے جہلم سے شہری کی نعش دو روز بعد بر آمد

شمالی ضلع بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شہری کی نعش دو روز بعد بر آمد کر لی گئی

نمائندے نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عبدالعزیز نجار کے طور پر کی گئی ہے، جو وینکورا بارہمولہ کا رہائشی ہے، جس نے 19 جولائی کو نامعلوم حالات میں دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔

بارہمولہ، 21 جولائی (جے کے این ایس): آزاد گنج بارہمولہ میں دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش پیر کی صبح لاپتہ ہونے کے دو دن بعد برآمد کر لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لاش کو آخر کار ویروان پنڈت کالونی کے قریب سے برآمد کیا گیا اور اسے طبی قانونی کارروائیوں کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments are closed.