امرناتھ یاترا: 4 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 20 واں قافلہ روانہ
جموں، 20 جولائی
امرناتھ یاترا کے لئے اتوار کی صبح 4 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح 4 ہزار 3 سو 88 یاتریوں کا 20 واں قافلہ 210 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 2 ہزار 8 سو 15 یاتری جنوبی ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 1 ہزار 5 سو 73 یاتری وسطی ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔حکام کے مطابق اب تک قریب 3 لاکھ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔
امسال 38 دنوں پر محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورن منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کمیپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
Comments are closed.