آزاد گنج بارہمولہ میں معمر شہری دریائے جہلم میں ڈوب گیا، بچاﺅ آپریشن جاری
رپور ٹ۔۔۔۔۔۔ مجید شیری
شمالی ضلع بارہمولہ کے آزاد گنج علاقے میں شہری دریائے جہلم میں ڈوب جانے کے بعد بچاﺅ آپریشن شروع کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق سنیچروار کی صبح افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 55 سالہ شخص عبدالعزیز نجار ساکن وینکورا بارہمولہ آزاد گنج علاقے میں دریائے جہلم میں مبینہ طور پر ڈوب گیا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ صبح اس وقت پیش آیا جب عبدالعزیز نے نامعلوم حالات میں اچانک دریا میں چھلانگ لگا دی۔ جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا
واقعے کے فوراً بعد، ایس ڈی آر ایف ، مقامی رضاکاروں اور جموں و کشمیر پولیس کی ٹیموں نے لاپتہ شخص کا پتہ لگانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ فی الحال سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed.