سرینگر اور بڈگام اضلاع کے کئی مقامات پر سی بی کے کے چھاپے

سری نگر، 17 جولائی

کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے) کی اکنامک آفنسز ونگ نے جمعرات کو ایک تحصیلدار سمیت سات افراد کے خلاف بدعنوانی، دھوکہ دہی، غلط منتقلی اور ریونیو ریکارڈ میں غلط اندراجات کے سلسلے میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں سری نگر اور بڈگام اضلاع میں متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

کرائم برانچ کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا: ‘کرائم برانچ کشمیر کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ شکایت کنندہ نے بلہامہ میں 5 کنال 4 مرلہ اراضی 17 لاکھ روپیے فی کنال کے حساب سے محمد شفیع لون عرف شفیع چینی ولد عبدالاحد لون ساکنہ مکان نمبر 18، پی ایل 3، سری نگر سے خریدی اور اس مقصد کے لئے تین سیل ڈیڈز تیار کیں’۔انہوں نے کہا: ‘ شکایت کنندہ نے محمد شفیع لون کو 88 لاکھ 40 ہزار روپیے ادا کئے’۔

بیان میں کہا گیا: ‘شکایت کنندہ نے گوری پورہ میں واقع دو کنال اراضی بھی سودے کے بدلے میں دے دیں جسے بعد میں ملزم نے واپس فروخت کردیا’۔
انہوں نے کہا: ‘شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے ریکارڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سیل ڈیڈز کو واپس لے لیا لیکن جب یہ سیل ڈیڈز واپس کی گئیں تو دیکھا گیا کہ خسرہ نمبرات میں تبدیلی کی گئی تھی’۔

Comments are closed.