نثار احمد لون انچارچ چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن کے پی ڈی سی ایل تعینات

ریاض بٹ

سرینگر /15 جولائی/ جموں کشمیر انتظامیہ نے پاور ڈیولپمنٹ محکمہ میں افسران کی ترقیاں اور تقرریاں عمل میں لائی جس دوران نثار احمد لون کو انچارچ چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کار پوریشن تعینات کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک اہم فیصلہ کے تحت جموں و کشمیر حکومت کے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سات انچارج سپرنٹنڈنٹ انجینئران (ایس ایز ) کو انچارج چیف انجینئران کے بطور تعینات کیا جبکہ اس کے علاوہ 11انچارج سپرنٹنڈنٹ انجینئران کی مختلف وننگز اور ڈویژن میں تبادلے اور تعیناتی کر دی گئی ہے۔اس ضمن میںجاری حکمنامہ کے مطابق عاقب سلطانہ دیوا کو تبدیل کرکے انہیں انچارج چیف انجینئر ( ٹرانسمشن ) جے کے ٹی پی سی ایل سرینگر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ ایس ای سرکل فسٹ جے کے ٹی پی سی ایل کا چارج بھی سنبھالیں گی ۔

اس طرح سے حکمنامہ کے مطابق نثار احمد لون کو جن کو حالیہ میں ترقی دی گئی تھی کو انچارچ چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن (KPDCL ) تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ 0&MSEسرکل بجبہاڑہ اور اور پلوامہ کا چارج بھی سنبھالیں گے۔نثار احمد لون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی دیانتداری، تکنیکی مہارت، اور دہائیوں کی وقف خدمت کیلئے جانے جاتے ہیں ۔ ان کا تعلق عوامی خدمت کے ایک ممتاز خاندان سے ہے۔ وہ مرحوم غلام قادر لون، سابق صوبائی کمشنر کشمیر کے بیٹے، مشتاق احمد لون، سابق چیف انجینئر، آر اینڈ بی کے چھوٹے بھائی اور مرحوم محمد یوسف راتھر کے داماد، جو سابق چیف انجینئر، آر اینڈ بی بھی تھے۔

Comments are closed.