شوپیاں میں ایک جنگجو اور تین بالائی ورکر ازجان:فوج ،پیر کو کشمیر بند کی کال
سرینگر:شوپیان میں اتوار کی شب فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک جنگجو اور تین نوجوان ازجان ہوئے ۔فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک موبائیل چیک پوسٹ پر پہنو شوپیان کے مقام پر جنگجو ﺅں نے حملہ کیا ،جو گاڑی میں سوار تھے ۔انہوں نے کہا کہ جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو اور تین بالائی زمین ورکر ازجان ہوئے ،اور تلاشی کارروائی کے دوران مہلوکین کی نعشیں برآمد کی گئیں
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ پہنو شوپیاں میںایک نجی کار میں سوار جنگجوﺅں نے فوج پر حملہ کیا جوابی کارروائی میں فائرنگ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ایک جنگجو اور تین بالائی زمین ورکروں کی نعشیں برآمد کی گئیں ۔
جاں بحق جنگجو کی شناخت شاہد احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ جمہ نگری شوپیان کے بطور ہوئی ۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجو کی تحویل سے ایک رائفل بھی برآمد کی گئی ۔فائرنگ کے واقعے میں جو نوجوان ازجان ہوئے ،اُنکی شناخت سہیل خلیل وگے ساکنہ پنجورہ ، محمد شاہد خان ساکنہ مالی گنڈ اور شہنواز احمد وگے ساکنہ ترنز ساکنان شوپیان کے بطور ہوئی ۔
ادھر خبر رساں ادارے جے کے این ایس کے مطابق مقامی لوگوں نے فوجی ترجمان کے مطابق مستر د کرتے ہوئے بتایا کہ فوج نے تین بے گناہ شہریوں کو موت کے گھات اتار دیا۔ فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہنو شوپیاں میں جھڑپ کے دوران ایک جنگجو جس کی شناخت شاہد احمد ڈار ولد مشتاق احمد ساکنہ جمہ نگری شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کو مار گرایا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسند کے ساتھ نجی گاڑی میں سوار تین بالائی ورکروں کی بھی نعشیں برآمد کی گئی ہے۔
شوپیاں میں خبر پھیلتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ فورسز اہلکاروں نے تین عام شہریوں کوگولیوں سے بوندھ کر رکھ دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق نجی گاڑی میں سوار تین عام شہریوں کو فوجی اہلکاروں نے گولیاں چلا کر ابدی نیند سلا دیا ۔
پہنو شوپیاں میں تین عام شہریوں کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دینے کی خبر پھیلتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر آکر فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔
دریں اثناءمزاحمتی قیادت نے شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں تین عام شہریوں کی ہلاکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کشمیر بند کی کال دی ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے شام دیر گئے بیان جاری کرتے ہوئے شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں تین عام شہریوں کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ آئے روز عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کے مطابق شوپیاں میں تین عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف پیر کوکشمیر بندھ کی کال دی گئی ہے ۔
Comments are closed.