گانٹھ مولہ واقعہ : خانیار کے شہری کی نعش بھی بر آمد ، مہلوکین کی تعداد 03تک پہنچ گئی
رپورٹ ۔۔۔۔ مجید شیری
بارہمولہ،/14 جولائی : بارہمولہ کے گانٹھ مولہ بونیار میں این ایچ پی سی نہر کے کنارے دریائے جہلم میں اتوار کو ہونے والے المناک حادثے کے بعد ڈوبنے کے واقعے سے تیسرے شہری کی بھی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔ حکام نے خانیار سرینگر کا 40 سالہ حاجی مہناز رشید شاہ کی لاش بھی بر آمد کر لی گئی ہے
شاہ خاندان کے ان تین افراد میں شامل تھا جب پکنک کے دوران پانی میں پھسلنے والے دو بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ندی کے تیز دھارے میں بہہ گئے۔ اسی دن ایک شخص کو بچایا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل حیدر پورہ کے احمد بن خالد اور نارکارہ بڈگام سے ایک اور بچے سمیت دو کمسن بچوں کی نعشیں برآمد کی گئی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن، اب اختتام پذیر ہوا، اس میں ایس ڈی آر ایف بارہمولہ، سول ڈیفنس ا±ڑی، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی رضاکاروں کی ٹیمیں شامل تھیں، جنہوں نے تمام متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے 36 گھنٹے سے زیادہ کوششیں جاری رکھیں۔
Comments are closed.