بالتل روٹ پر یاتری مبینہ طو ر پر نالے میں گر جانے کے بعد بچاو آپریشن

سرینگر/12 جولائی / ٹی آئی

امرناتھ یاترا کے دوران بالتل روٹ پر یاتری مبینہ طو ر پر نالے میں گر جانے کے بعد بچاو آپریشن شروع کردیا گیا ہے

حکام نے بتایا کہ ایک یاتری کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ امرناتھ یاترا کے لئے بالتل راستے کے ساتھ ریل پاتری کے قریب ایک نالے میں گر گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بچاو¿ آپریشن جے کے اے پی، ایس ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور مقامی پولیس کی ماو¿نٹین ریسکیو ٹیموں (ایم آر ٹی) کے ذریعہ مشترکہ طور پر لاپتہ یاتری سریندر پال اروڑہ ولد گین چند اروڑہ لدھیانہ کا پتہ لگانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.