سوموار سے وادی میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی ہوگی / سکینہ ایتو

سرینگر/11 جولائی/ ٹی آئی نیوز

ایک مقامی روزنامہ سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ محکمہ سکول جانے والے چھوٹے بچوں کو موجودہ اوقات کے ساتھ درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے پیر سے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا”ہم پیر سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کریں گے۔ سرینگر میونسپل حدود کے اندر اسکول صبح 8بجکر 30منٹ سے 2بجکر 30منٹ تک کام کریں گے جب کہ سرینگر میونسپل حدود اور دیگر اضلاع کے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کام کریں گے“۔
انہوں نے کہا کہ موسم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حالیہ بارشوں سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔

Comments are closed.