سرمائی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں

¿سری نگر: سرمائی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں بلکہ پرائمری اورمڈل اسکول کھل جائیں گے ۔ناظم تعلیم کشمیرڈاکٹرجی این یتونے واضح کیاکہ شیڈول کے مطابق 5مارچ سے وادی میں سبھی اسکول کھل جائیں گے اورسرمائی تعطیلات کے بعددرس وتدریس کاعمل بحال ہوجائیگا۔اس دوران معلوم ہواکہ کشمیروادی میں سالانہ امتحانات کیلئے مارچ سیشن کئے جانے کااعلان اگلے ہفتے کیاجائیگا۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق حالیہ دنوں کی بارشوں اوربرف باری کے بعدتعلیمی اداروں کی سرمائی تعطیلات میں مزیداضافہ کئے جانے کی افواہوں کویکسرمستردکرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیرڈاکٹرجی این یتونے واضح کیاکہ 5مارچ بروزسوموارسے کشمیروادی اورجموں کے سرمائی زون کہلانے والے علاقوں میں پرائمری تاآٹھویں جماعت تک کیلئے درس وتدریس کاعمل بحال ہوگا۔ڈاکٹریتونے بتایاکہ پہلے کے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق کشمیروادی میں سوموارسے مڈل تک کے سبھی اسکول بھی کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہائی اورہائراسکنڈری درجے تک کے طلاب کی تعلیمی سرگرمیوں گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوچکی ہیں اوراب پروگرام کے مطابق سوموارسے پرائمری اورمڈل کلاس تک زیرتعلیم طلاب بھی اسکول جائیںگے ۔انہوںنے واضح کیاکہ سرمائی چھٹیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔اس دوران کے این ایس کومعلوم ہواکہ کشمیروادی میں امتحانات کیلئے مارچ سیشن کئے جانے کااعلان اگلے ہفتے کیاجائیگا۔محکمہ تعلیم کے معتبرذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں مشاورت مکمل ہوچکی ہے اورصرف وزیراعلیٰ کی جانب سے اس منصوبے پرمہرثبت کئے جانے کاانتظارہے ۔ذرائع نے وزیرتعلیم سیدالطاف بخاری کے بیانات کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ محکمانہ اورانتظامیہ کی سطح پرکشمیروادی میں سالانہ امتحانات کے اوقات کارمیں تبدیلی کومنظوری دی گئی ہے اوراب یہ معاملہ وزیراعلیٰ کے دفترمیں حتمی منظور ی کیلئے ہے ۔انہوں نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ اب جبکہ کشمیروادی میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعداسکولوں میں درس وتدریس کاعمل پھرسے شروع ہوچکاہے توسالانہ امتحانات کے نئے اوقات کارکااعلان رواں یازیادہ سے زیادہ اگلے ہفتے کئے جانے کاقوی امکان ہے۔

Comments are closed.