بمنہ کے نوعمرطالب علم کی پُراسرارگمشدگی
سری نگر: بمنہ کے نوعمرطالب علم کی پُراسرارگمشدگی نے پورے علاقہ کوورطہ حیر ت میں ڈالدیاجبکہ 17سالہ شاہدملک کے اہل خانہ سکتے میں ہیں ۔کے این ایس کومعلوم ہواکہ بارہویں جماعت میں زیرتعلیم 17سالہ طالب علم شاہدملک ولدمحمدمنصورملک 3مارچ بروزسنیچرکواپنے گھرواقع ہمدانیہ کالونی بمنہ سے دہلی پبلک اسکول بڈگام روانہ ہواجہاں سے اُسکواسکول کاداخلہ یاایڈمیشن کارڈلیناتھا۔نوعمرطالب علم کے اہل خانہ نے کہاکہ شاہدصبح یہ کہہ کرنکلاکہ اُسکودہلی پبلک اسکول سے اپناداخلہ کارڈلیناہے ،جہاں اُس نے 12جماعت کیلئے داخلہ لیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جب شاہدسنیچرکوشام دیرگئے تک واپس گھرنہیں پہنچاتوہم نے اُسکی تلاش شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سبھی دوست واحباب اوررشتہ داروں کیساتھ رابطہ کیاتاکہ یہ پتہ لگاسکیں کہ شاہدکہیں کسی کے گھرتونہیں گیاہواہے لیکن کہیں سے اُسکے بارے میں ہمیں کوئی سراغ نہیں ملا۔پُراسرارطورپرلاپتہ ہوئے نوعمرطالب علم کے گھروالوں نے بتایاکہ بسیارتلاش کے باوجودجب ہمیں کوئی سراح نہیں ملا توہم نے نزدیکی پولیس تھانہ میں جاکرشاہدکی گمشدگی کے بارے میں رپورٹ درج کرادی لیکن ابھی تک پولیس کوبھی اُسکے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل پایا۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کے ایک نوعمرطالب علم کی گمشدگی کے بارے میں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے اوراس طالب علم کی پولیس نے تلاش بھی شروع کردی ہے ۔اُدھرشاہدملک کی پُراسرارگمشدگی سے سخت پریشان اُسک ے اہل خانہ نے ہرخاص وعام سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی بھی شخص کوشاہدکے بارے میں کوئی بھی جانکاری یامعلومات ہوتووہ ازراہ انسانیت اسکی اطلاع موبائل نمبر9018319852پردیں ۔
Comments are closed.