حاجن میں چھاپے 3شہری گرفتار
حاجن: حاجن میں فورسزکے شبانہ چھاپوں کے دوران کے دوران 75سالہ معمرشخص سمیت 3شہری گرفتارکئے گئے۔رشتہ داروں نے تینوں کوبے قصورقراردیتے ہوئے اُنکی رہائی کامطالبہ کیا۔کے این ایس کے مطابق گزشتہ دنوں الگ الگ جھڑپوں کے دوران 2غیرملکی عساکرکے ازجان ہوجانے اوران میں سے ایک جنگجوکی مقامی طورپرآخری رسومات انجام دئیے جانے کے بعدفورسزنے حاجن قصبہ میں دوران شب کئی گھروں میں چھاپے ڈالکرتین افرادکوحراست میں لیا۔جن میں 75سالہ ثناءاللہ بٹ کے علاوہ محمدعمرڈاراورگوہراحمدپرے نامی دومقامی افرادبھی شامل ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ ان افرادکی گرفتاری حالیہ دنوں میں جنگجومخالف آپریشن اورایک مہلوک جنگجوکی آخری رسومات کے دوران ہوئے احتجاجی مظاہروں کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔اُدھرگرفتارشدہ تینوں افرادکے اہل خانہ نے بتایاکہ وہ بے قصورہیں ۔انہوں نے انکی رہائی کامطالبہ کیا۔ 75سالہ ثناءاللہ بٹ کے بیٹے محمدافضل نے بتایاکہ اُن کامعمروالدکئی امراض میں مبتلاءہے ،اوروہ اکثربیمارہی رہتاہے۔انہوں نے اپنے بزرگ والدکی گرفتاری کوبلاجوازقراردیتے ہوئے کہاکہ ایک معمراوربیمارشخص کیسے خلاف کسی قانون سرگرمی میں شامل ہوسکتاہے۔مقامی پولیس نے ان گرفتاریوں کے بارے میں لاعلمی ظاہرکی ہے۔
Comments are closed.