شدید بارش اور تیز آندھی ، گرمی کی لہر میں کمی ، درخت اکھڑ آئیں ، آٹو رکشا کو بھی نقصان

سرینگر /07جولائی

وادی کشمیر میں تپش کی گرمی کے بیچ بعد دوپہر کئی علاقوں میں تیز بارشوں کے ساتھ خوفناک آندھی سے درخت اکھڑ آئے جبکہ مکانوں کے چھت بھی اڑ گئے ۔ کئی علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری بھی ہوئی ہے ۔

سوموار کے بعد دوپہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں آسمان ابر آلود ہونے کے بعد موسم نے کروٹ بدلی جس کے ساتھ ہی تیز اندھی کے ساتھ ساتھ ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔شہر سرینگر کے کچھ علاقوں کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں شدید نوعیت کی بارشیں ہوئی ۔

بارشوں کے بعد گرمی کی لہر میں کچھ حد تک کمی محسوس کی گئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کشمیر اور جموں کے کچھ علاقوں میں بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی ہے ۔

اسی دوران سرینگر اور وادی کے دیگر کچھ علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب تیزی آندھی سے مکانوں کے چھت ا ڑ گئے اور درختوں کو نقصان ہو گیا ۔

Comments are closed.