گرمائی تعطیل میں توسیع :فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ، موسمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کل حمتی اعلان ہوگا / حکام
سرینگر/6 جولائی / ٹی آئی نیوز
بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان جموں و کشمیر انتظامیہ موسمی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد کل اسکول کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ موسم کی پیشین گوئیاں آج رات، کل اور پرسوں بارش شروع ہونے کا قوی امکان ظاہر کرتی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا زیادہ امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک موسم کی پیشنگوئی کا تعلق ہے، ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ آج رات، کل اور پرسوں بارش کے بہت زیادہ امکانات ہیں،” اہلکار نے کہا کہ یہ ایک مثبت علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ موسم کی اصل صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل لیا جائے گا۔
فی الحال، کشمیر صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات پیر 7 جولائی کو ختم ہونے والی ہیںاور اسکول 8 جولائی منگل کو دوبارہ کھلیں گے۔
Comments are closed.