یوم عاشورہ کو خوش اسلوبی سے منانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات موجود / آئی جی پی کشمیر

شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ یوم عاشورہ کو خوش اسلوبی سے منانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

یوم عاشورہ کے موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے بوٹہ کدل اور زیڈی بل کا دورہ کیا ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم عاشورہ کے موقع پر زیڈی بل کے علاقے کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر انتظامات کی نگرانی کی۔

انہوں نے شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کو خوش اسلوبی سے منانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقعہ پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے نامہ نگاروں کو بتایا”ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مناسب انتظامات کیے ہیں کہ عزا دار کو اس موقع پر کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Comments are closed.