یوم عاشورہ : لیفٹنٹ گورنر نے بوٹہ کدل میں ذوالجناح کو چادر چڑھائی ، عزاداروں میں پانی بھی تقسیم کی

سرینگر /06جولائی / ٹی آئی نیوز

8محرم جلوس کے بعد یوم آشورہ کے موقعے پر سرینگر کے بوٹہ کدل علاقے سے زیڈی بل امام باڑہ تک زوالجناح کا جلوس نکلا گیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے 10 محرم یوم عاشورہ کے ذوالجناح کے جلوس میں بوٹہ کدل سرینگر میں شرکت کی جبکہ انہوں نے اس موقعہ پر شیعہ عزاداروں میں کھانے پینے کا سامان بھی تقسیم کیا ۔

ادھر سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ سرےنگر اور بڈگام سمیت وادی کے کئی مقامات پر شیعہ سنی کارڈنیشن کمیٹی کے زیر اہتمام عزاداری اور ذوالجناح کے بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ۔

اتوار کی صبح ہزاروں کی تعداد میں شیعہ عزاداروں نے دسویں محرم کا جلوس نکالنے کیلئے سرینگر کے روایتی علاقہ کا رخ کیا۔

جلوس میں شامل عزا دار نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کے حق میں نعرہ بازی اور سینہ زوری اور حمد و ثناءکے درمیان شہر کے علاقوں سے ہوکر بوٹہ کدل سرینگر سے روانہ ہو گیا اور جلوس زیڈی بل کے امام باڑہ میں اختتام پذیر ہو ا

Comments are closed.