امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی انصاف اور انسانیت کا لازوال سبق:پرہ
پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور ممبر قانون ساز اسمبلی پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو مزاحمت، انصاف، انسانیت کا لازوال سبق قرار دیا ہے۔
اخبارات کے نام جاری ایک بیان میں وحید الرحمان پرہ نے کہا ”محرم الحرام ہمارے دلوں میں گہری اہمیت رکھتا ہے، یہ ہمیں امام حسین علیہ السلام کی لازوال جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جو حق کی خاطر ظلم اور استبداد کے خلاف کھڑے ہوئے تھے۔ ان کا پیغام وقت سے ماورا ہے اور دنیا بھر کی نسلوں کو متاثر کرتا ہے“۔پرہ نے کشمیر کے لوگوں بالخصوص شعیہ برادری اور مذہبی تنظیموں کی تعریف کی کہ انہوں نے عشرہ محرم کو روحانی نظم و ضبط اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ پرامن طریقے سے منایا۔
انہوں نے کہا ” میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن، بھائی چارہ اور محرم کے انتظامات کو محفوظ رکھنے کیلئے انتظامیہ کی حمایت کریں”۔ کربلا کو انصاف کی تحریک قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ایک منصفانہ اور پرامن معاشرے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ” امام حسین علیہ السلام نے ہمیں باطل کے سامنے کبھی نہ جھکنے کا درس دیا، یہ جذبہ ہماری ذاتی زندگیوں اور اجتماعی طرز عمل میں ظاہر ہونا چاہیے“۔
Comments are closed.