وادی میں گرمی کی تپش : سرینگر میں 35.3ڈگری کے ساتھ رواں موسم کا دوسرا گرم ترین دن درج
سرینگر /04جولائی /
وادی کشمیر میںجاری گرمی کی تپش کے چلتے جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 35.3ڈگری سیلشس کے ساتھ رواں موسم کا دوسراگرم ترین دن ریکار ڈ کیا گیا ۔
جمعہ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 35.3ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 35.4ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جموں میں بھی 35ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔
محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے 06جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔
Comments are closed.