کے ٹی ایم ایف صدر ہلال منڈو کو صدمہ،بڑی بہن انتقال کر گیئں

سرینگر/یکم جولائی

یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کے صدر ہلال احمد منڈو کی بڑی بہن اہلیہ حاجی عبدلاحد منڈو ساکنہ شہید گنج سرینگر اس دنیا سے انتقال کر گیئں

اناللہ واناالیہ راجعون

مرحومہ شریف النفس اور نیک سیرت خاتون تھیں۔مرحومہ کے انتقال کی خبر جونہی علاقے میں پہنچ گئی تو وہاں غم ورنج کا عالم پھیل گیا

ادھر مختلف تاجروں اور دیگر انجموں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان خاص طور پر ہلال احمد منڈو کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے دعا کی کہ اللٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت نصیب کریں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے(آمین)

Comments are closed.