رام بن میں ٹرک گہری کھائی میں جا گرا ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقعہ پر ہی از جاں
جموں /28جون
جموں کے رام بن ضلع میں جموں سرینگر شاہراہ پر ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ ٹرک جموں سے سرینگر جا رہا تھا جب ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول ختم ہو گیا اور وہ ناچیلانہ علاقے میں ایک گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ان کی لاشوں کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کر دیا گیا ہے
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ڈرائیور کی شناخت ادھم پور کے راجو کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس واقعہ کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.