ڈمپر کی ٹکر سے کے پی ایس بیورو چیف ساحل نظیر کی گاڑی کو نقصان ، خود بال بال بچ گئے
سرینگر /28جون / ٹی آئی نیوز
کشمیر پریس سروس کے بیورو چیف برائے شمالی کشمیر ساحل نظیر وانی اس وقت بال بال بچ گئے جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچ گیا جبکہ ساحل نظیر وانی کو بھی چوٹ آئیں
عین شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار ڈمپر زیر نمبر JK05K-7783نے سال نظیر کی الٹو گاڑی کو حیدر بیگ پٹن کے نزدیک سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ساحل نظیر کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچ گیا اور وہ خود بال بال بچ گئے
انہوں نے کہا کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے ساحل نظیر کے ساتھ انتہائی بد تمیزی بھی کی جبکہ جائے واردات سے فرار ہو گیا
اسی دوران کشمیر پریس سروس نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈمپر ڈرائیور کی فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی جائے اور جو نقصان ساحل نظیر وانی کو ہوا ہے اس کی بھی بھرپائی ہو ۔
Comments are closed.