پیر پنچال کے آر پار بارشیں جاری
سری نگر:: وادی کے مےدانی علاقوں مےں مسلسل دو سرے روز بھی وقفے وقفے سے بو ندھا باندھی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران بالائی علاقوں مےں ہلکی بر فباری ہو ئی جس کے نتےجے مےں سر دی کی شدت مےں اضا فہ ہو ا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مشہور سےاحتی مقام گلمرگ مےں تازہ برف کی 3انچ جمع ہو ئی ہے ،ادھر محکمہ مو سمےات کے مطابق کپوارہ مےں سب زےادہ 51ملی مےٹر ارش رےکارڈ کی گئی جبکہ شہر سرےنگر مےں 4.1ملی مےٹ بارش رےکاڈ کی گئی ۔ادھر جواہرٹنل کے پار بانہال اور رام بن ضلع مےں متواتربارشیں“ہونے کے باعث سری نگرجموںشاہراہ کوپھرایک مرتبہ بندکردیاگیاجسکے نتیجے میںسینکڑوںمسافراورمال بردارگاڑیاں مختلف مقامات پردرماندہ پڑی ہیں ۔ اس دوران سدھناٹاپ،فرکیاں اورزیڈگلی پرتازہ برف باری ہونے کے بعدکپوارہ کرناہ شاہراہ کوبھی بندکردیاگیا،جبکہ سرینگرلیہہ شاہراہ ،گریزبانڈی پورہ شاپراہ اورمغل روڑماہ دسمبر2017سے بندپڑے ہیں ۔ادھرتازہ بارشیں ہونے کے بعدسری نگرسمیت وادی کے سبھی ضلعی وتحاصیل صدرمقامات کی سڑکوں ،گلیوں اوربازاروں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث لوگوں کوعبورومرورمیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے جموں ،کشمیراورلداخ کے میدانی وبالائی علاقوں میںمو سمی صورتحال اگلے 12گھنٹوں تک جوں کی توں رہنے کی پےشن گوئی کرتے ہو ئے امکان ظاہرکیاکہ اتواری صبح سے موسمی صورتحال پھرمعمول پرآجائیگی ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق موسمیاتی ماہرین کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ کی شام سے کشمیروادی ،خطہ چناب ،خطہ پیرپنچال ،جموں اورلداخ خطے میں موسمی صورتحال نے کروٹ لی ،اورمیدانی علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ ہونے کیساتھ ہی بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ۔سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ وادی سمیت ریاست کے بیشترعلاقوں میں جمعہ کی شام سے بارشیں اوربرف باری شروع ہوئی جورات بھرجاری رہی ۔ترجمان کے مطابق شہرسری نگرسمیت پوری وادی میں رات بھربارشوں کاسلسلہ جاری رہاجبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوتی رہی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کاکہناتھاکہ جواہرٹنل کے آرپارزیادہ ترعلاقوں میں متواتربارشیں ہوتی رہیں ۔ٹنل کے آرپارتازہ بارشوں کے بعدسری نگرجموں شاہراہ کوٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندکیاگیا۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سنےچر کی صبح سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے بعدرام بن ،ماروگ اوردیگرکچھ مقامات پرنزدیکی پہاڑیوں سے چٹانیں اورمٹی کے تودے گرآنے کاسلسلہ شروع ہوگیا۔انہوں نے کہاکہ کچھ مقامات پرزمین کھسک جانے کے واقعات بھی پیش آئے ۔ذرائع کاکہناتھاکہ تازہ بارشوں کے نتیجے میں پسیاں ،مٹی کے تودے اورچٹانیں گرآنے کے بعدسری نگرجموں شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بندکردیاگیاکیونکہ ایسی صورتحال میں مسافروں اورگاڑیوں کونقصان پہنچنے کااحتمال تھا۔ذرائع نے بتایاکہ چونکہ سنےچرکے روزیکطرفہ ٹریفک کے تحت گاڑیوں کوسرےنگرسے جموں جاناتھا،اسلئے درجنوں مسافراورمال بردارگاڑیاں گزشتہ رات یاسنےچر کوعلی الصبح سفرشروع کرچکی تھیں تاہم شاہراہ کی حالت ٹھیک نہ ہونے کے باعث ایسی سبھی گاڑیوں کومختلف مقامات پرروک دیاگیا،اوراُنھیں سفرجاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔پولیس وٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ بیکن نے مشینوں اورمزدوروں کوکام پرلگادیاہے جومختلف مقامات پرگرآئیں پسیوں اورمٹی کے تودوں وغیرہ کوہٹانے میں لگے ہوئے ہیں ۔تاہم ذرائع نے بتایاکہ تازہ بارشیں ہونے کے بعدنزدیکی پہاڑیوں سے برفانی ومٹی کے تودے ،پسیاں وچٹانیں گرآنے کااندیشہ بڑھ گیاہے ،اسلئے صورتحال کامکمل جائزہ لینے کے بعدہی سری نگرجموں شاہراہ کوگاڑیوں کیلئے کھول دیاجائیگا۔اُدھرمعلوم ہواکہ گزشتہ رات اورعلی الصبح سرےنگر سے جموںکی جانب سفرشروع کرچکی سینکڑوں مسافراورمال بردارگاڑیوں کوقاضی گنڈ ،ابانہال اور اوردیگرکچھ مقامات پرروک دیاگیا۔ادھرمحکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایاکہ شمالی کشمیرمیں سادھناٹاپ ،فرکیاں ٹاپ اورزیڈگلی جیسے اوپری مقامات پرہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری ہوجانے کے بعدکرناہ کوکپوارہ سے ملانے والی شاہراہ کوگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے پھربندکردیاگیا۔معلوم ہواکہ سرحدی تحصیل ٹنگڈارکوضلعی کپوارہ سے جوڑنے والی اس واحدشاہراہ کے بالائی مقامات پرہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری ہوئی جبکہ نزدیکی علاقوں میں بارشیں بھی ہوئیں ،اس وجہ سے سنیچرکی صبح اس پُرخطر شاہراہ کوبندکردیاگیااورکسی بھی گاڑی کوسفرکی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ تازہ برف باری اوربارشیں ہوجانے کے بعدکرناہ ،کیرن،مژھل اورٹنگدارجیسے بالائی علاقوں کازمینی رابطہ کپوارہ سے کٹ کررہ گیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ تازہ برف باری اور بارشیں ہونے کے بعد برفانی ومٹی کے تودے ،پسیاں وچٹانیں گرآنے کااندیشہ بڑھ گیاہے ،اسلئے صورتحال کامکمل جائزہ لینے کے بعدہی کپوارہ ،کرناہ شاہراہ کوگاڑیوں کیلئے کھول دیاجائیگا۔خیال رہے موسم سرماکی پہلی برف باری ہونے کے بعدسرینگرلیہہ شاہراہ ،گریزبانڈی پورہ شاپراہ اورمغل روڑماہ دسمبر2017سے بندپڑے ہیں ۔ادھرتازہ بارشیں ہونے کے بعدسری نگرسمیت وادی کے سبھی ضلعی وتحاصیل صدرمقامات کی سڑکوں ،گلیوں اوربازاروں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث لوگوں کوعبورومرورمیں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے جموں ،کشمیراورلداخ کے میدانی وبالائی علاقوں میں متواتربارش اورہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ امکان ظاہرکیاکہاتوار کی صبح سے موسمی صورتحال پھرمعمول پرآجائیگی ۔اس دوران محکمہ مو سمےات نے سرےنگر مےں دن کا زےادہ سے زےادہ درجہ حرارت 4.5ڈگری سےلشس رےکارڈ کےا جبکہ پہلگام مےں 2.3گلمرگ منفی3.5ڈگری سےلشس رےکارڈ کےا گےا۔اس دوران صوبہ جموں کا در جہ حرارت 3.3کٹرا0.9،بٹوت اور با نہا ل مےں منفی2.3ڈگری سےلشس رےکارڈ کےا گےا ۔
Comments are closed.