حکومت جموں و کشمیر کی ریاستی اور خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں / نائب وزیر اعلیٰ
سرینگر /24جون / ٹی آئی نیوز
عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ اور خصوصی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے کی بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے 19 کلیدی سڑکوں، ٹنل پروجیکٹوں کو منظوری دینے کیلئے ہم وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر ٹرانسپوڑٹ کے مشکور ہیں ۔
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ اور خصوصی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔ سریندر چودھری نے جموں و کشمیر کیلئے10.637 کروڑ روپے کے 19 اہم سڑکوں اور ٹنل پروجیکٹوں کی منظوری کیلئے وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بھرپور کوششوں کے بعد مرکز نے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا ” ہمارے دور کے 8 ماہ میںوزیر اعلیٰ نے متعدد بار دہلی کا دورہ کرنے کے بعد جموں و کشمیر کیلئے ان اہم پروجیکٹوں کی منظوری کو ممکن بنایا ہے۔ وہ ان وزرائے اعلیٰ میں شامل نہیں ہیں جنہوں نے سابقہ جموں و کشمیر ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں درج کرنے کے لیے دہلی کا دورہ کیا تھا۔ ان منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ عمر کی قیادت والی حکومت ریاستی حیثیت اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔
Comments are closed.