کپوارہ مےں7افراد پر مشتمل خا ندان معجزاتی طور بچ گیا

کپوارہ:: کپوارہ کے مضا فاتی علاقے جگت ےال ہائے ہامہ مےں اس وقت 7افراد پر مشتمل خا ندان معجزاتی طور بچ نکلنے مےں کامےاب رہا جب طوفانی ہواﺅں اور بارشوں کے نتےجے مےں اچانک اےک بھاری بر کم اخروٹ کا در خت ان کے رہائشی مکان پر آگرا،تاہم حادثے کے نتےجے مےں رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔کشمےر نےوز سروس کے مطابق کپوارہ مےں گزشتہ 48گھنٹوں سے جاری متواتر بارشوںکے دوران جگت ےال ہائے ہامہ کپوارہ مےں اس وقت اےک بڑا حادثہ ہو تے ہو تے رہ گےا جب طو فانی ہواﺅں کے نتےجے مےں اچانک اےک اخروٹ کا درخت علی محمد لون کے مکان پر آگرا جس کے نتےجے مےں مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم اس دوران رہائشی مکان مےں مو جود 7افراد پر مشتمل اےک کمبہ معجزاتی طور بچ نکلنے مےں کامےا ب رہے ۔نمائندے کے مطابق اخروٹ کا در خت مکان پر گر نے کی وجہ سے رہائشی مکان کاکے چھت اور دےواروں کو نقصان پہنچا ہے ۔اس دوران جو ں ہی علی محمد کے پڑوسےوں نے اےک زور دار آواز سنی تو وہ بھی اس دوران گھروں سے باہر آئے اور جب انہوں نے دےکھا کہ اےک بھاری بھر کم در خت علی محمد کے مکان پر گر آےا ہے تو کچھ دےر کے لئے و ہاں چےخ و پکار کی آوازےں سنائی دےں کےو نکہ لو گوں کو خد شہ لاحق ہوا تھا کہ علی محمد کے اہلکانہ شاےد مکان کے اندر ہی مو جود ہےں تاہم وہ اخروٹ کے درخت کے گر نے کے ساتھ ہی باہر آئے تھے۔

Comments are closed.