19 میگا روڈ اور ٹنل پروجیکٹوں کی منظوری کیلئے وزیر اعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ کا مشکور ہوں / منوج سنہا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیر ارعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے جموں کشمیر کیلئے 10,637 کروڑ روپے کے 19 میگا روڈ اور ٹنل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

ایک پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا ” وزیر ارعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے جموں کشمیر کیلئے 10,637 کروڑ روپے کے 19 میگا روڈ اور ٹنل پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے“۔ انہوں نے مزید لکھا ”بڑے منظور شدہ پروجیکٹوں میں پیر کی گلی ٹنل، سادھنا ٹنل، شوپیاں سیکشن، لالچوک سے پاریم پورہ تک چار لین فلائی اوور، ،تریہگام چمکوٹ سیکشن، ناربل گلمرگ کے سیکشن پر چار لین ماگام فلائی اوور اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں“۔

انہوں نے کہا بہت سے اسٹریٹجک اہم منصوبے لاجسٹک سپورٹ اور فوجیوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائیں گے۔ پروجیکٹ یوٹی میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے اور مختلف سیاحتی مقامات کو جوڑیں گے۔ سرنگوں کی تعمیر سفر کے وقت کو کم کرے گی، ہر موسم کے رابطے کو یقینی بنائے گی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔ “

Comments are closed.