جموں و کشمیر میں 22 سے 30 جون تک بارشوں کا امکان
سری نگر، 22 جون
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں صوبے میں 22 جون اور 25 سے 27 جون تک کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 22 جون کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 اور 24 جون کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے متوقع ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 25 اور 27 جون کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کئی مقامات پر رک رک کر بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں صوبے میں کہیں کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 28 سے 30 جون تک بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں صوبے میں 22 جون اور 25 سے 27 جون تک کچھ مقامات پر درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں سیلابی ریلے آسکتے ہیں اور مٹی کے تودے یا پتھر کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔
Comments are closed.