35.5ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں سال 2005کے بعد سب سے گرم ترین دن ریکارڈ

وادی کشمیر میں جاری گرمی کی تپش کے چلتے جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 35.5ڈگری سیلس کے ساتھ سال 2005کے بعد پہلی بار گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔

گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں گرمی کی لہر سے راحت ملنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

انہون نے کہا کہ جمعہ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 35.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعہ کو دن کا درجہ حرارت 35.5ڈگری ریکارڈ کیا گیاجو ماہ جون میں سال 2005میں ریکارڈ کیا جانے والے درجہ حرارت کے بعد دوسرا سب سے زیادہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور جمعہ کو جموں میں بھی 39ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.