حاجن بانڈی پورہ میں کمسن بچہ نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل

بانڈی پورہ/7 جون/ ٹی آئی نیوز

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن خسر پورہ گاوں میں جمعہ کو ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک تین سالہ کمسن بچہ پانی کی نہر میں ڈوب گیا۔

بچے کی شناخت ثاقب احمد وار ولد شہناز احمد وار ساکن خسر پورہ حاجن کے بطور ہوئی ہے۔

عین شاہدین کے مطابق بچہ اپنے گھر کے قریب نہر میں ڈوب گیا۔جس کے بعد اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اسی دوران جونہی علاقے میں اس کی نعش پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔

Comments are closed.