9 کشمیری طلباءپر مشتمل پہلا قافلہ ایران سے بحفاظت سرینگر واپس پہنچ گیا

سرینگر /19جون

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ کے چلتے وہاں پھنسے کشمیری طلباءمیں سے 9طالب علمو ں پر مشتمل پہلا قافلہ سرینگر واپس پہنچ گیا۔

واپس آنے والوں میں صبا نامی طالبہ بھی شامل ہے جو کہ سرینگر کے ڈاون ٹاو¿ن میں صفا کدل کی رہائشی ہے، جس کا استقبال اس کے اہل خانہ نے کیا۔ گھر پہنچے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”میں خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ میں آخر کار گھر پہنچ گئی ہوں۔ میں ایران سے آٹھ دیگر طلبائ کے ساتھ آئی ہوں“۔

تاہم انہوں نے دہلی سے سرینگر تک ہوائی سفر کے انتظامات کی کمی پر بھی اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ”ایک طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد، ہمیں حکومت سے بہتر تعاون کی توقع تھی، لیکن ہمیں ایس آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے کے لیے کہا گیا۔“

Comments are closed.