موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے گرمائی تعطیلات کے اعلان کا فیصلہ لیا جائے گا / سکینہ ایتو

سرینگر /18جون /

وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے محرم الحرام کی تیاریاں کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران وزیر نے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سننے ۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ لوگوں نے کچھ مسائل کو ابھارا ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور افسران کو ہدایت دی گئی ہے وہ لوگوں کے مسائل کو جلداز جلد حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہود سرکار کی ترجیح ہے اور جو بھی کرنا ہوگا وہ سرکار کرے گی ۔
ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جو بھی شکایت ہمارے پاس آئیں گی ان کیخلاف کارورائی ہو گی اور کہا کہ ایسی کارورائیوں کو برادشت نہیں ہوگا ۔ گرمائی تعطیلات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے گرمائی تعطیلات کے اعلان کا فیصلہ لیا جائے گا ۔

Comments are closed.