محکمہ آئی ایس ایم کی جائزہ میٹنگ ،سیکریٹری (ٹیکنکل )ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے کی صدارت

سرینگر:محکمہ آئی ایس ایم کے ڈائریکٹر (اضافی چارج) ،سیکریٹری( ٹیکنکل ) ایچ اینڈ اے ایم پی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار کی صدارت میں ایک میٹنگ 50بستروں والے اسپتال واقع شالٹینگ سرینگر میں منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ محکمہ کے صوبائی افسران ،ضلع افسرایوش سرینگر اور گاندر بل ،میڈیکل افسران نے شرکت کی ۔

موصولہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں نیشنل ایوش مشن کو زمینی سطح پر عمل در آمد کے علاوہ دیگر کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس میٹنگ میں یونانی اسپتال شالٹینگ سرینگر میں تعینات ڈاکٹر وں اور نیم طبی عملے کےلئے سی ایم ای پروگرام بھی زیر بحث لایا گیا ۔

میٹنگ میں پے۔انامولی اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔میٹنگ میں محکمہ آئی ایس ایم کے ڈائریکٹر (اضافی چارج) ،سیکریٹری( ٹیکنکل ) ایچ اینڈ اے ایم پی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے پر زور دیا کہ وہ ایوش کو مزید مضبوط کرنے کےلئے تن دہی سے کا م کریں جبکہ اپنی خاص توجہ اپنی اپنی ڈیوٹی پر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں یونانی طرز علاج میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونانی طرز علاج کی طرف کشمیری مریض کافی راغب ہورہے ہیں کیو نکہ یہ علاج بغیر کسی ’سائیڈ ایفکٹ ‘ کا طرز علاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں لوگوں کی سہولیت کےلئے صحت مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے این آر ایچ ایم کے تحت آئی اسی ایم ڈاکٹروں کی ایک خاصی تعداد تعینات کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این آر ایچ ایم کا مقصد سب کےلئے اچھی صحت کے ہدف کو حاصل کرنا ہے ۔

اس میٹنگ میں ایوش ویلفیئر فورم کے ایکزیکٹیو ممبران نے بھی شرکت کی ۔

Comments are closed.