بارہمولہ میں عید الاضحی کے پیش نظر 6 سے 9 جون تک گنجان آباد علاقوں میں پٹاخے پھوڑنے پر پابندی عائد

مجید شیری

بارہمولہ /02جون // شمالی ضلع بارہمولہ میں حکام نے عید الاضحی کی تقریبات کے پیش نظر 6 جون سے 9 جون تک ضلع کے گنجان آباد علاقوں میں پٹاخے پھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا کے جاری کردہ حکم کے مطابق یہ اقدام اوقاف اسلامیہ خانپورہ بارہمولہ کے جنرل سیکرٹری کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے۔

درخواست میں صحت کے خطرات، ماحولیاتی خدشات اور پٹاخے کے استعمال کی وجہ سے آگ لگنے کے خطرات خاص طور پر بارہمولہ شہر کے خانپورہ علاقے میں کا حوالہ دیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری اوقاف اسلامیہ خانپورہ بارہمولہ نے ایک درخواست کے ذریعے بارہمولہ قصبے کے گنجان آباد علاقوں بالخصوص خانپورہ کے علاقے میں آئندہ عیدالاضحی کے موقع پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے کیونکہ مذکورہ سرگرمی صحت، ماحولیات اور آگ کے واقعات کے لیے مضر ہے۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے خدشات پر غور کیا گیا اور صحت، ماحولیات پر منفی اثرات سے بچنے اور جان و مال کی حفاظت کے لیے اس معاملے میں ضروری کارروائی کرنے پر غور کیا گیا۔”اس لیے اب میں، منگا شیرپا (آئی اے ایس)، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، بارہمولہ، دفعہ 163 بی این ایس ایس کے تحت مجھے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، اس طرح ضلع بارہمولہ کے گنجان آباد علاقوں میں اور اس کے آس پاس کسی بھی فرد کے ذریعہ پٹاخے پھوڑنے پر پابندی عائد کرتا ہوںجو 6 جون سے 9 جون تک رہے گی “۔ حکمنامہ میںمزید کہا کہ تمام ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ضلعی پولیس اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اس کے علاوہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کی دفعات کے مطابق، اگر کوئی ہے، سخت کارروائی کریں گے۔

Comments are closed.