گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی/سیکرٹری صحت

ریاض بٹ

گاندربل/02 جون :‌گاندربل میں سالانہ میلہ کھیر بھوانی سے پہلے سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ڈاکٹر عابد رشید شاہ نےکہا کہ اس تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کھیر بھوانی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق جامع تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا“محکمہ صحت نے کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جگہ پر مناسب طبی عملہ اور سہولیات تعینات کر دی ہیں۔ ایمبولینسز، موبائل میڈیکل یونٹس، اور ابتدائی طبی امداد کے مراکز پوری طرح سے لیس اور کام کر رہے ہیں“۔

انہوں نے مختلف اسٹیک ہولڈرس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو بھی سراہا۔

Comments are closed.