اننت ناگ میں پٹواری 10ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سرینگر /31مئی /

اینٹی کورپشن بیورو نے اننت ناگ میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ نمائندے کے مطابق اے سی بی نے پٹواری حلقہ ڈورو گلزار احمد گنائی کو 10,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔اے سی بی کے ایک اہلکار نے کو بتایا کہ ہمیں شکایت ملی کہ پٹواری چنار کے درخت کی شاخ کاٹنے کی اجازت دینے کیلئے 10,000 روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت ملنے کے بعد ایک جال بچھا دیا گیا اور ملزم پٹواری کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے اس کے دفتر کے باہر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اے سی بی عہدیدار نے کہا کہ یہ جال اے سی بی ساوتھ سرکل کے افسران اور عہدیداروں نے اچھی طرح مربوط انداز میں بچھایا تھا۔ ملزم کو موقع پر نشان زد کرنسی نوٹوں سمیت گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔

بیورو نے پولیس اسٹیشن اے سی بی اننت ناگ میں نمبر 01/2025کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے

Comments are closed.