اوڑی میں پولیس گاڑی حادثے کی شکار ، ڈیوٹی پر جا رہے آٹھ اہلکار زخمی
بارہمولہ/30 مئی / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لے جانے والی گاڑی حادثہ کی شکار ہونے کے بعد اس میں سوار آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی جس میں پولیس اہلکار سوار تھے اوڑی میں ٹوئن برج علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی،
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس پوسٹ ا±دوسا اوڑی سے تعلق رکھنے والی ایک گاڑی اہلکاروں کے ساتھ تعیناتی کیلئے جا رہی تھی جس دوران برج کے نزدیک وہ سڑک سے پھسل کر الٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں سوار آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال اوڑی میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.